میری لینڈ (این این آئی) امریکا میں سائنس دانوں نے مریض کے سٹیم خلیے (خلیاتِ ساق) اور تھری ڈی بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنکھ کا ایک بافت (ٹشو) بنایا جو بینائی ختم ہونے کے امراض کے متعلق جدید فہم فراہم کرے گا۔ نیشنل آئی اِنسٹی ٹیوٹ (این ای آئی) سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے خلیوں کا ایک مرکب پرنٹ کیا جو پردہ بصارت کی بیرونی پرت (آوٹر بلڈ ریٹینا بیریئر) بناتا ہے۔