واشنگٹن‘ ٹورنٹو (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں موسم سرما کا بدترین برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔ برفبانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ سرد ہواؤں سے ریاست مونٹانا‘ جنوبی ڈکوٹا اور وائبیومنگ میں درجہ حرارت منفی 45 تک جا پہنچا ہے۔ امریکہ بھر میں آٹھ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور25 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ برفانی طوفان کے باعث 15 لاکھ سے زایدہ صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔ نیویارک‘ جارجیا‘ کنیٹکی سمیت کئی امریکی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ سڑکوں پر برف کے باعث گاڑیاں حادثات کا شکار ہیں۔ آج مشرقی ریاستوں میں دہائیوں بعد سرد ترین کرسمس منایا جائے گا۔ آئندہ دو روز میں درجہ حرارت منفی 45 سے منفی 70 تک گرنے کی پیشن گوئی ہے۔ دوسری طرف کینیڈا کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان‘ تیز ہواؤں اور برفباری کا سلسلہ شدید تر ہو گیا۔ مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔ برفانی طوفان کے باعث ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ سینکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ گاڑیاں حادثات کا شکار ہو رہی ہے۔ ہائی ویز بند ہیں۔ اونٹاریو میں 100 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
برفانی طوفان‘ امریکہ 19‘ کینیڈا 11 افراد ہلاک‘ ہزاروں پروازیں منسوخ
Dec 25, 2022