سابق آئی جی فیصل شاہکار نے اقوام متحدہ میں پولیس ایڈوائزر کا چارج سنبھال لیا


لاہور (نامہ نگار) سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے اقوام متحدہ میں بطور پولیس ایڈوائزر جوائننگ دے دی ہے۔ فیصل شاہکار نے 19 دسمبر 2022ء کو آئی جی پنجاب پولیس کے عہدے کا چارج چھوڑا تھا۔ فیصل شاہکار 30 سالہ نیشنل اور انٹرنیشنل پولیسنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے فیصل شاہکار کی قابلیت پر ان کو پولیس ایڈوائزر منتخب کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن