متعدد شہروں میں آٹا مہنگا ، کراچی میں 125 روپے کلو کی بلند ترین سطح پر : ادارہ شماریات 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) متعدد شہروں میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ کراچی میں آٹے کی فی کلو قیمت 125 روپے کی بلند  ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو پنجاب سے ڈبل ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے تک مزید مہنگا ہوا ہے۔ حساس قیمت انڈیکس کے مطابق 22 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں فی کلو آٹا 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی قیمت اسلام آباد اور پنجاب کے مقابلے میں تقریباً 100 فیصد زیادہ ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی، حیدر آباد اور کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بالترتیب 2 ہزار500، 2 ہزار420 اور 2 ہزار320 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح بنوں، پشاور، لاڑکانہ اور سکھر میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بالترتیب 40 روپے، 70 روپے، 50 روپے اور 40 روپے مہنگا ہوا۔ دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1295 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...