لاہور(سپیشل رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اپنے ایکٹ 2014 میں تجویز کردہ ترامیم مسترد کردیں ۔کمیشن کے اجلاس میں متفقہ طور پر کمیشن کی خود مختاری برقرار رکھنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔ چیئرپرسن ہائیر ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں کمیشن کے اجلاس میں مجوزہ ترامیم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کو خط لکھ کر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجوزہ ترامیم سے کمیشن کی خود مختاری ختم ہو جاے گی اورترامیم سے سرکاری اور نجی ہائر ایجوکیشن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کمیشن کے کردار ختم ہو جاے گا ۔مجوزہ ترامیم کے حوالے سے کمیشن کو آن بورڈ نہیں لیا گیا ۔