لاہور( این این آئی )پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سیاسی محاذ آرائی کے دوران آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،فائن آٹے کی بوری 10 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
Dec 25, 2022