استحکام پاکستان کیلئے قومی میثاق کی ضرورت ہے، ڈاکٹر علی محمد ابو تراب

اسلام آباد (وقائع نگار) صدر تحریک دفاع حرمین شریفین ڈاکٹر علی محمد ابو تراب' مرکزی رہنماء پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ انتشار اور افتراق سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے۔پاکستان کے استحکام کے لیے ایک قومی میثاق کی ضرورت ہے۔اس سلسلہ میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رضوان قاضی، جنرل سیکرٹری حسین احمد چوہدری اور کابینہ کے اعزاز میں ڈاکٹر علی محمد ابو تراب کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے موقع پرسینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے میں صدر تحریک دفاع حرمین شریفین ڈاکٹر علی محمد ابو تراب نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہامعاشرتی، معاشی اور تہذیبی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔بین الاقوامی سطح پر ملک کے وقار میں کمی ہو رہی ہے۔ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کے چکر میں قومی ناموس کو بھی مٹی میں ملایا جا رہا ہے برداشت اور تحمل کا کلچر ختم ہوتا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن