حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ضلعی انتظامیہ اورمیونسپل کمیٹی کی سی بی اے یونین کی جانب سے کرسمس کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ نے کرسمس کیک کاٹا،اسسٹنٹ کمشنر رب نواز، چیئرمین سی بی اے یونین اسحاق کھوکھر،چیئرمین پریس کلب رائے غضنفر علی کھرل،ایم سی ملازمین اور مسیحی برادری کے دیگر افراد نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسیحی افراد کو مکمل آزادی حاصل ہے کہ وہ آئین پاکستان کے تحت اپنے مذہبی تہوار کو جوش و خروش سے منا سکیں ، کرسمس کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے تمام مسیحی ملازمین کو خصوصی تحائف بھی دیئے جائینگے۔ میونسپل کمیٹی سمیت دیگر اداروں میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اس موقع پر کر سمس کیک کا ٹا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی ، خوشحالی،استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔
میونسپل کمیٹی حافظ آبادمےں کرسمس کی تقرےب، ڈپٹی کمشنرنے کےک کاٹا
Dec 25, 2022