پنڈی بھٹےاں(نامہ نگار) تحصےل بار الےکشن کےلئے امےدواروں اور ان کے سپوٹرز نے جو ڑ توڑ شروع کردئے دونوں بڑے گروپوں کے درمیان مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے ان مےں اقبالین گروپ اور اتحاد گروپ نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کردےا ہے ےاد رہے کہ اقبالین گروپ نے اپنی انتخابی مہم اتحادگروپ سے قرےباََپندرہ ےوم قبل شروع کر دی تھی اور غالباََ یہ خےال کیا جا رہا رتھا کہ شاےد اس مرتبہ بار مےں بلامقابلہ ہی امےدواروں کا چناﺅ ہو جائے آج سے چند ےوم قبل اتحاد گروپ نے اپنے صدارتی اور جنرل سےکرٹری کے امےدواروں کا اعلان کیا جن مےں صدارت کےلئے زاہد علی آسی اور جنرل سےکرٹری کےلئے علی نواز تارڑ کو نامز د کیا ہے ،جبکہ اقبالین گروپ پہلے ہی اپنے امےدواروں جن مےں چوہدری فدا حسےن بھٹی برائے صدر اور اے ڈی ڈاہر کا اعلان کر کے انتخابی مہم چلائے ہوئے ہےں اتحاد گروپ کے امےدوار کے مےدان مےں آنے سے اب دونوں گروپ کے ووٹرز اپنی اپنی کامےابی کا دعویٰ کر رہے ہےں ۔