نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شاہد بشیر اور سینٹری انسپکٹر محمد لقمان نے مسیحی ملازمےن کے ہمراہ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہوں کی پیشگی ادائیگی کے ساتھ ایک اضافی تنخواہ بھی دی گئی۔ اس موقع پر چیف آفیسر سدرہ ڈار سپریٹنڈنٹ میاں رضوان علی اور سینٹری ورکرز کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے مسیحی ملازمےن کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا
Dec 25, 2022