پولیسٹر فلیمینٹ یارن کی درآمد پر5فیصد ڈیوٹی واپس لی جائے:فیصل ایوب


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل،نائب صدر عادل نے مشترکہ بیان میں پولیسٹر فلیمینٹ یارن کی درآمد پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بے شمار کاروباری مسائل میں الجھی ہوئی ہے 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے پولیسٹر فلیمینٹ یارن مزید مہنگاہوگااور ایکسپورٹ میں کمی ہو گی اور زرمبادلہ کے حکومتی اہداف بھی متاثر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ فوری طور پر 5فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ کا فیصلہ واپس لے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...