قصور: کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب‘ تحائف تقسےم

Dec 25, 2022


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر آفس میں کرسمس کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ذیشان نصراللہ رانجھا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنر محمد نبیل احمد ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم ، ضلعی صدر نمبردار ایسوسی ایشن ملک خرم نصراللہ ، اشرف مائیکل ، نعیم اقبال بھلر ، پرویز شاکر سمیت مسیحی برادری کے دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مسیحیوں نے ملکی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مسیحی برادری نے ہمیشہ محب وطن اور پر امن شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔

مزیدخبریں