ملک میں گالی گلوچ، ذاتی دشمنی کی سیاست ہو رہی ہے: نثار 


 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں گالی گلوچ اور ذاتی دشمنی کی سیاست ہو رہی ہے آج ن لیگ ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں وہی درست ہے جو نواز شریف ،زرداری اور عمران خان کہتے ہیں  اس وقت ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں کہ تصوربھی نہیں کیاجاسکتا موجودہ حکمران جماعتیں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ملک بچانے کی بجائے اپنی توانائیاں پنجاب میں سیاست پر خرچ کررہی ہیں انکی نظریں صرف اس پرلگی ہیں کہ پنجاب میں کس کو وزارت اعلی پر بٹھاناہے اورکسے اتارنا ہے چارپانچ سال کی سیاسی خاموشی کے بعد سیاسی جدوجہد کا دوبارہ آغازکردیا ہے ابھی کسی پارٹی کے ساتھ جانے کا فیصلہ نہیں کیا البتہ NA 69 سے الیکشن لڑوں گا اس بارے میںحتمی فیصلہ اپنے حلقہ کے عوام کی مشاورت سے کروں گا امید رکھتا ہوں حلقہ پی پی 10 سے بھی میں خود الیکشن لڑوں گا جو میرا آبائی علاقہ ہے یہ وہی مورگاہ ہے جہاں میں نے کچھ نہیں کیا پھربھی لوگوں نے مجھے جتوادیا اب تو میرے پاس خدمات کی کتاب ہے چوہدری نثار علی خان نے ان خیالات کا اظہار مورگاہ کے علاقے جھامرہ میںیو سی 82 میںعوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی طورپرگوشہ نشین تھا آج سیاست کاآغاز اسی جگہ سے کررہا ہوں جہاں میں نے اپنی خدمت کے نشان چھوڑے ہیں ،اس حلقے نے مجھے بہت عزت دی 2002ء اور2008ء کے الیکشن میں یہاں دل کھول کر فنڈ دیے پانی کا مسئلہ یہاں کاسب سے بڑا مسئلہ تھا اسلام آباد سے پانی کی لائن لیکر آئے گیس کی فراہمی کیلئے بڑی پائپ لائن ڈلوائی اب سردیوں میں بھی گیس کامسئلہ نہیں بنتااس کے علاوہ بجلی کے سب سے زیادہ ٹرانسفارمر اس یونین کونسل مورگاہ میں لگوائے سڑکیں گلیاں بنوائیں اربوں روپے کے فنڈز اس یونین کونسل پر لگائے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ چارسالوں میں کسی نے ان سڑکوں کی مرمت تک نہیں کرائی یہاں سے جو ہمارے مخالفین ہیں انہوں نے صرف پی آئی اے کو تباہ کیا جعلی ڈگریوں کا ڈھنڈورہ پیٹ کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی انہوں نے کہا کہ آج کہ سیاست میں عزت نہیں ہے جس پارٹی کو بنانے میں پورا کردار تھا اب اس پارٹی میں کوئی قیادت کے خلاف بات نہیں کرسکتا یہی حال تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی کا ہے وہاں تنقید برداشت نہیں کی جاتی اس وقت صورتحال یہ ہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کی سیاست دشمنی میں بدل چکی ہے میں ایسا نہیں کرسکتاسابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے ذہن میں خاکہ ہے اس لئے الیکشن لڑرہا ہوں جیتنے کے بعد اس کااظہارکروں گا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے ووٹ کا تحفظ کروں گا آپ کو کبھی شرمندگی نہیں ہوگی کہ میں نے آپ کے ووٹ کی پاسداری نہیں کی عوام کو خوشیاں دینا ہمارا کام ہے مگر اس وقت سب ایک دوسرے سے دست و گریبان ہیں فوج کا سیاست سے الگ رہنے کا فیصلہ خوش آئندہے فوج اور سیاست دانوں کو اپنا اپناکام کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی خزانے میں ساڑھے چھ سے سات ارب ڈالر پڑے ہیں جو خطرے کی گھنٹی ہیں ہمارامعاشرہ تنزلی کاشکار ہے  اپنے حلقہ انتخاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے 75کروڑ روپے کی واٹرسپلائی سکیم اسلام آباد سے لے کر آئے اس وقت ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں میں اس کا اظہار نہیں کرنا چاہتا لیکن دوسری جانب ہم ایک دوسرے سے دست و گریباں ہیں سیاست دانوں سے ہمیشہ کہا ہے پاکستان کے لوگوں کو سہولیات، تحفظ اور خوشیاں دیں چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر اب اگر 6 ارب رہ جائیں تو یہ شدید خطرہ ہے ہمیں لوگوں نے جنگ زدہ ملک یوکرائن سے بھی نیچے پہنچا دیا ہے ہمارا معاشرہ بھی تنزلی کا شکار ہے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میرے مقابلے میں کسی نے ایک فیصد بھی کام کیا ہے تو اسے ووٹ دیں اور اگر نہیں تو جس کو اپ بہتر سمجھتے ہیں اس کو ووٹ دیں میں آپ کی تمام امیدوں پر پورا اتروں گا مجھ میں ایک خامی ہے کہ میں جس کے ساتھ چلتا ہوں تو اس پر تنقید بھی کرتا ہوں اور تعریف بھی کرتا ہوں ن لیگ میں جب تھا تو میں تب بھی تنقید کرتا تھا لیکن جب ن لیگ عقل کل بنی تو میں الگ ہو گیا میں آج بھی سچ بولنے اور تنقید کرنے کا قائل ہوں میں آپ لوگوں کیلئے لڑا ہوں اور آئندہ بھی لڑوں گااس موقع پر تقریب کے میزبان خان جمیل احمد خان نے چوہدری نثارعلی خان کو جلسہ میں آمد پر خوش آمدید کہا اور یونین کونسل مورگاہ میں چوہدری نثارعلی خان کی جانب سے کرائے گئے کاموں جن میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہم کا تھا اس کے علاوہ حلقے میں 12ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور سوئی گیس کی بڑی لائن ڈلوانے جیسے منصوبوں کا ذکرکیا کہ ان کاموں کی وجہ سے چوہدری نثارعلی خان آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اوریہاں کے لوگ ان کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دینگے جلسہ گاہ میں وائس چیئرمین مورگاہ چوہدری محمد گلفام،سابق ناظم حاجی میرافسر،حمیدخان جدون،سابق کونسلر چوہدری طارق تنویر،راجہ بابرنصیر،راجہ فدا،ملک منصوراحمد،ملک شہزاد سمیت اہلیان مورگاہ نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن