کراچی پولیس ، رینجرز کی مشترکہ کارروائی 100سے زائد ڈکیتیوں کا ملزم گرفتار

Dec 25, 2022


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرزسندھ اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے گولیمار میںمشترکہ کارروائی کرکے 100سے زائداسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد کاشف کائی عرف علی کو گر فتار کر لیاہے۔ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 30بور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیاہے۔دوران تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں گارڈن، ڈیفنس اور طارق روڈ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں