بدین(نامہ نگار)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو نے ضلع بدین میں ریسکیو 1122 سندھ ایمرجنسی سروسز کے طور پر سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز کے تعاون سے پانچ جدید ترین مکمل لیس ایمرجنسی ایمبولینسز کا افتتاح کیا شہریوں کی جانب سے انڈس ہسپتال میں ائی سی یو کارڈیو وارڈ کے قیائم اور اولڈ سول ہسپتال کو بحال کرنے کا مطالبہ ۔وزیر عالی سندھ کے مشیر حاجی رسول بخش چانڈیو نے محمد علی کھوسو سیکریٹری بحالی ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہ نواز خان پیپلر پارٹی کے ضلعی صدر حاجی رمضان چانڈیو ایم پی اے میر اللہ بخش ٹالپور پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما عبدالواحد ہالیپوٹو محمد صالح ہالیپوٹو غلام اصغر کناسرو پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ ریزیلینس پروجیکٹ ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ ڈائریکٹر سندھ ریزیلینس پروجیکٹ کے ہمراہ جیم خانہ بدین میں سندھ ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے کے افتتاح کے بعد منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ایمبولینسز کے اضافے سے ضلع بدین میں مریضوں کو فوری رسپانس اور راستے میں علاج فراہم کرکے بہت سی جانیں بچ جائیں گی۔ بدین میں ایمرجنسی ایمبولینس سروس کی اس توسیع سے نہ صرف ضلع میں ضرورت مندوں کو ہسپتال سے پہلے کی معیاری ایمرجنسی خدمات فراہم ہوں گی بلکہ بدین ضلع کے تکنیکی طور پر تربیت یافتہ رہائشیوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے، جس سے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔ حاجی رسول بخش چانڈیو نے کہا محکمہ صحت حکومت سندھ آنے والے مہینوں میں سندھ کے دیگر اضلاع میں ادارے کی جانب سے چلائی جانے والی ایمرجنسی ایمبولینس خدمات کو جاری رکھنے کا منصوبہ بناتا ہے تاکہ ہسپتال سے پہلے کی ہنگامی دیکھ بھال کا ہر ضرورت مند فرد مفت استفادہ کر سکے۔ کراچی ٹھٹھہ سجاول حیدرآباد لاڑکانہ او قمر شہداد کوٹ میں سندھ ایمرجنسی سروس ایمبولینسز 1122 ریسکیو چلا رہا ہے۔سندھ انٹیگریٹڈ ایمرجنسی اینڈ ہیلتھ سروسز ایک سیکشن 42 غیر منافع بخش کمپنی ہے جو حکومت سندھ کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ یہ سروس سرکاری نجی انتظامات کے ذریعے سندھ میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے حکومت سندھ کے عزم کا حصول ہے جس سے بروقت موثر مریضوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایمبولینس اور مکمل صحت کی دیکھ بھال کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع افتتاحی تقریب میں شیخ نادر حسین جنرل منیجر اور جناب لطف علی منگریو ڈپٹی جنرل منیجر مرتضی عباس ڈی ایچ او بدین ڈاکٹر شیر محمد نھڑیو اے سی بدین امجد الطاف سینئر منیجر پبلک ریلیشنز اینڈ میڈیا اور وزیر زوار زونل منیجر آپریشنز بھی موجود تھے۔