میر پور خاص، حیسکو کے میٹرز  ریڈرز کے خلاف شکایات

Dec 25, 2022

میرپوخاص(بیورورپورٹ) ہیومین رائٹس جسٹس اینڈ ڈیفینڈرآرگنائزر کے سینئر وائس چیئرمین پاکستان ظفراحمد باجوہ نے حیسکو کے ایس ای،نیپرا،،ایف آئی اے،سی او  سمیت دیگر اہم سرکاری اداروں میں ایک تحریر درخواست ارسال کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حیسکو سب ڈویژن ہیرآباد کے میٹر سپروائزر مبینہ طور پر لوگوں سے ماہانہ  منتھلی  کے عیوض انہیں غیر قانونی بجلی کے کنکشن لگا کر دیتے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مذکورہ میٹر سپروائزر اور میٹرریڈروں کی انکوائری کرکے ان کے خلاف  کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں