لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) محکمہ ثقافت سندھ کی جانب سے آرٹس کونسل آف پاکستان لاڑکانہ کے تعاون سے علی روشن شیخ کا تحریر کردہ مزاحیہ اور اصلاحی اسٹیج ڈرامہ ''لاری اڈا'' پیش کیا گیا جس کے ہدایت کار عبدالہادی بگٹی اور محمد پنجل سانگی تھے، کرداروں میں محبوب گل ٹوٹانی، سانوری فلک، عاشق دایو، نظام چانڈیو، ندیم کلہوڑو، علی امجد ابڑو، شریف کلہوڑو، احمد پٹھان، استاد نیاز شیخ اور علی روشن شیخ شامل ہیں جنہوں نے سنجیدہ موضوعات کو پرلطف اور دلچسپ انداز میں پیش کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجاکر انہیں خوب داد دی، اس موقع پر ڈرامے کے مصنف علی روشن شیخ نے کہا کہ اس اسٹیج ڈرامے میں لاڑکانہ کے فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھاکر یہ ثابت کیا کہ لاڑکانہ فن کے میدان میں آگے ہے۔
لاڑکانہ، مزاحیہ واصلاحی اسٹیج ڈرامہ ''لاری اڈا'' پیش
Dec 25, 2022