گھارو (نامہ نگار )گھارو پولیس کی کامیاب کارروائی ،ڈکیتی کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار چھینی گئی موٹر سائیکل اور 1 عدد موبائل فون برآمد۔ تفصیلات کے مطابق 08 دسمبرکو گھارو شہر کے قریب گوٹھ اسحاق جوکھیہ لنک روڈ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر خوشحالی بینک کے دو ملازم عمران بلو اور محمد مرید پلیجو سے ایک عدد 125 موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز اور 20 ہزار روپے کیش رقم چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ عمران بلو کی مدعیت میں پولیس اسٹیشن گھارو میں درج کیا گیا تھا۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی سے ہدایات کی تھی.جس پر عمل کرتے ہوئے گھارو پویس نے ملزمان کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر اپنے اسٹاف کے ہمراہ حرجینا پل کوسٹل ہائی وے بھنبور کے قریب چھاپہ مار کر ایک شخص زاھد کو گرفتار کرلیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مزکورہ واردات کا اعتراف کیا جسکی نشاندہی پر مدعی سے چھینی گئی ون ٹو فائف موٹر سائیکل اور 1 عدد موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے اس واردات کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے جس پر ملزم کا کرمنل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید ریکوری کے لیے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گھارو، ،ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد
Dec 25, 2022