ایڈ منسٹریٹر  فاروق خان نے  لطیف آبادنرسری  اور لب مہران پارک کا دورہ کیا


حیدرآباد(بیورو رپورٹ) ایڈ منسٹر ئیٹر محمد فاروق خان نے گدو حسین آباد لطیف آباد یونٹ نمبر6 نرسری پارک اور لب مہران پارک کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈائر یکٹر پارک حبیب الرحمن و دیگر افسران و عملہ ہمراہ موجود تھا گزرے چند ماہ قبل طوفانی بارشوں و سیلاب سے لب مہران پارک کو بہت نقصان پہچا تھا جسکی و جہ سے پارک کو بند کر دیا گیا تھا اور اسکی رینوو یشن اور تزآ ئین و آرائش کے کام کا جا ئزہ لیا۔ایڈ منسٹر ئیٹر نے لب مہران پارک آج سے عوام کے لئے کھولنے کیلئے احکامات دیئے  اور کرسمس کے موقع پر مسیح براداری کے لئے انٹری فری کردی گئی ہے تا کہ مسیح براداری کی خوشیوں میں محبت و پیار کے ساتھ اس کر سمس کے خوشیوں بھرے دن کو یادگار بنایا جا سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن