خیرپور(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ سہون شریف روڈ حادثے میں جانبحق ہوجانے والوں کے21خاندانوں میں سے 8خاندانوں کے ورثاء کوامدادی چیک تقسیم کئے ۔اس موقع پر سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اپنی سیاست بچانے کے لئے قومی اداروں پر الزام کرکے اپنی آقائووں کو خوش کررہے ہیں کسی کی خواہش پر الیکشن نہیں ہونگے بلکہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ سیہون روڈ حادثہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران بتایا کہ حالیہ برسات کے بعد سندھ کے روڈ تباہی حالی کا شکار ہیں جس پر وزیراعظم نے یقین دلایا کہ سندھ میں روڈکی اسکمیں جلداز جلد مکمل کی جائیگی۔ یادرہے کہ سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جدوجہد کے باعث سندھ حکومت نے سانحہ سیہون شریف کے ورثاء کو 2کروڑ 10لاکھ کی امدادی رقم منظور کرائی تھی۔