کراچی(اسٹاف رپورٹر )دائودی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔کراچی ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔وزیرِ اعلی سندھ نے اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی کے دورے پر خوش آمدید کہا۔سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں قیام کے دوران حسب سابق صدر پاکستان کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، انہیں کراچی ایئر پورٹ سے خصوصی انتظامات کے تحت ان کی قیام گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔
بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے
Dec 25, 2022