اردو یونیورسٹی سلیکشن بورڈ 2013  و2017کے کامیاب لیکچر رز کوخطوط  جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی سینڈیکیٹ کے 45ویں اجلاس کے فیصلے کے مطابق سلیکشن بورڈ 2013 2017/ کے کامیاب لیکچرارز کو خطوط جاری کردیئے گے۔ جامعہ کے مالی حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان لیکچررز کو فی الوقت جزوی ادائیگی کی جائے گی۔ سینڈیکیٹ نے باقی ماندہ سلیکشن بورڈز بھی آئندہ  ماہ میں منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مملکت  /چانسلر جامعہ اردو ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت سینیٹ کے خصوصی اجلاس منعقدہ 15ستمبر 2022 میں سلیکشن بورڈز سے متعلق باقی ماندہ کارروائی اور سلیکشن بورڈ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ سلیکشن بورڈز میں کامیاب پروفیسرز ، ایسوسی ایٹ پروفیسرز اور اسٹنٹ پروفیسر ز کو جولائی 2022 میں خطوط جاری کر دیے گئے تھے تاہم لیکچررز کے خطوط التوا کا شکار تھے۔

ای پیپر دی نیشن