تحریک انصاف خیبر پختونخوا اسمبلی سے بسم اللہ کرے‘ شیخ محمد شاہجہاں 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے NA-243سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہجہاں نے پنجاب میں جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوششوں پر تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کے خواہشمند عمران خان خیبر پختونخوا سے ہی بسم اللہ کرلیں پنجاب کے عوام اور منتخب نمائندے تو ان کے جھانسے میں آنے کے لئے تیار نہیں۔ قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے خوف میں مبتلا عمران خان خیبر پختونخوا کی بجائے پنجاب اسمبلی کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے لیکن ان کی کوئی خواہش اب کبھی پوری نہیں ہو سکے گی۔ میاں محمد نواز شریف کے چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننے کا راستہ روکنے کی ہر کوشش اور ہر حربہ ناکام ہوگا۔ مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماں ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی، عبد الرشید شیخ، اقبال سلیمانی، فضل مہمند، محمد گلزار اور ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات عبد الحمید بٹ کے ساتھ اپنے حلقے NA-243  کے عمائدین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ پاکستان مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔عمران خان کا منتخب اسمبلیوں اور وفاق کی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے درخواست ہے کہ پنجاب پر قابض ٹولے سے نجات کے لئے فوری اقدامات کریں تاکہ آئندہ سال عام انتخابات کی راہ ہموار ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن