کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل اسمبلی آف پاکستان فاریوتھ کے زیر اہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی بانی پاکستان کایوم ولادت شایان شان طریقے سے منایاجائے گا اس مناسبت سے نیشنل لیڈرشپ کانفرنس کاانعقاد کیا جارہاہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کرینگی جبکہ اس پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ کامران ٹیسوری ہونگے، تقریب میں سب کاقائد کے عنوان سے نوجوانوں میں تقریری مقابلہ بھی ہوگا،نیشنل اسمبلی آف پاکستان فاریوتھ کے بانی عابدہ آغا نے کہاکہ نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نوجوان بڑی تعداد میں اس غیر سیاسی اور ترقی پسند نوجوانوں تحریک کا حصہ بن رہے ہیں۔