لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو زخمی کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر الطاف نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ را ئیونڈ کے رہا ئشی سدھیر کے گھر گھس کر 6لاکھ روپے مالیت، غازی آباد المدینہ کالونی کے رہائشی شاہد کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت، نواب ٹائون میں خاور کے گھر سے ساڑھے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ٹاؤن شپ میں کاشف اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت جبکہ کوٹ لکھپت میں منظور اور اس کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے مسلم ٹائون میں وقار سے 3لاکھ روپے، اکبری منڈی میں احمد کی دکان سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹائون میں عابد سے ایک لاکھ 5ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں احد علی سے 90ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں ناصر سے 80ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں اویس سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں ندیم سے 37ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے غالب مارکیٹ اورنواب ٹائون کے علاقوں سے2 کاریں جبکہ ہربنس پورہ، شاد باغ، گوالمنڈی، بادامی باٖغ، وحدت کالونی اور مصطفی ٹائون کے علاقوں سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔