سنانواں(نمائندہ نوائے وقت)یونین کونسل کاشف آبا د کے سرکاری ہسپتال میں چوکیدارکی موجودگی کے باوجود لاکھوں روپے کی ادویات اورمشینری،میڈیکل آلات چوری ہوگئے جس کاتاحال کوئی پتہ نہ چل سکاتاحال تھانہ میں قانونی کاروائی کے لئے کوئی ابتدائی رپورٹ درج نہ کرائی گئی۔ادویات میسرنہ ہونے کی وجہ سے مریض خوارہوکر20کلومیٹردورسنانواں شہرآنے پرمجبور ہیں۔
سرکاری ہسپتال سے ادویہ مشینری اور میڈیکل آلات چوری
Dec 25, 2022