مظفر گڑھ انتظامیہ نے سفاری پارک کے نام پر قدیمی کھجوروں کا باغ اجاڑ دیا

Dec 25, 2022

خان گڑھ (خبر نگار) مظفرگڑھ میں قدیمی کھجوروں کے باغ کی جگہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سفاری پارک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور سفاری پارک کے لئے  سینکڑوں کی تعداد میں نایاب قسم کے کھجوروں کے درختوں اور دیگر درختوں کو کاٹا گیا  مگر 3 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سفاری پارک تو نہ بن سکا،لیکن قدیمی باغ اجڑ چکا ہے پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا کھجوروں کا سرکاری باغ مظفرگڑھ کی انتظامیہ کی غفلت کے سبب تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا 1794ء میں قائم ہونے والے نایاب نسل کے کھجوروں کے باغ کو محفوظ بنانے کی بجائے ضلع کونسل کے ملازمین اجاڑنے لگے عوامی سماجی حلقوں نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں