خان پور بگاشیر(خبرنگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا قیدیوں میں گرم کمبل اور معذورقیدیوں میں وہیل چیئرز تقسیم کیں۔25 گرم کمبل اور وہیل چیئرزکا اہتمام محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے غیر سرکاری تنظیم دوآبہ کے تعاون سے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جیل اسیران کے لیے گرم کمبل اور وہیل چئیرز مخیر حضرات کے لئے اجر کا باعث بنیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے جیل اسیران سے جیل میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر محمد ناصر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر محمد اکرم تکلیر، دوآبہ کے نمائندگان جاوید اقبال اور میڈم شازیہ بھی موجود تھے۔ سپرنٹنڈنٹ ملک آصف عظیم نے ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کو قیدیوں کی دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل‘ قیدیوں میں کمبل اور وہیل چیئرز تقسیم
Dec 25, 2022