اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر انتظام آٹھویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے مینز ڈبل مقابلوں کا فائنل آج کھیلا جائیگا مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان نے ایم شعیب کو ہرایا جبکہ لیڈیز سنگلز فائنل میں سارہ محبوب نے نور ملک کو ہرایا کر آٹھویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ 2022 کا ٹائٹل جیت لیاہے گرلز 14اور انڈر سنگلز فائنل میںزونیشہ نور بوائز ڈبلز 14اور انڈر فائنلز میں ابوبکر طلحہ ،حمزہ رومان مینز ڈبلز کا فائنل آج دوپہر دو بجے بجے کھیلا جائے گا انٹرنیشنل ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اپنے پارٹنر پاکستان نمبر ون عقیل خان کے ساتھ محمد عابد اور مزمل مرتضی کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔