نورشاہ گیلانی(نامہ نگار)بچوں کی برتھ رجسٹریشن نہ کرانا ایک غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے. بچوں کی پیدائش کے اندراج سے انہیں ریاستی شناخت ملتی اور ان کے حقوق محفوظ ہوتے ہیں۔ اس لئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے تمام بچوں کی پیدائش کے اندراج کے لئے فوری طور پر اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی انجم صدر الرحیم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بستی بیریں والا دھنوٹ میں برتھ رجسٹریشن بارے آگاہی سیمینار میں کیا۔سکول ٹیچر محترمہ شازیہ نے کہا کہ بچوں کی بروقت برتھ رجسٹریشن کرا کے شہری مستقبل کی پریشانیوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
بچوں کی پیدائش کا بروقت اندراج کروا کر مستقبل کی پریشانیوں سے محفوظ رہیں: اے ڈی انجم
Dec 25, 2022