جماعت اہلسنت ملک بھر میں تاجدارصداقت کانفرنسیں اور محافل منعقد کریگی: ذیشان کلیم معصومی

Dec 25, 2022

ملتان(سماجی رپورٹر)جماعت اہلِ سنت پاکستان ماہ جمادی الثانی میں سیدنا ابوبکر صدیقؒکے وصال کی نسبت سے ملک بھر میں تاجدار صداقت کانفرنسوں، سیمیناراور محافل کا انعقاد کریگی جن میں جانشین رسولؐسیدنا حضرت ابوبکر صدیقؒ کی سیرت خدمات انکی مقدس تعلیمات اور زندگی کی مختلف پہلوؤں کو اجاگر کر کے عالم اسلام کی عظیم ہستی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلِ سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اطلاعات و نشریات صاحب زادہ ذیشان کلیم معصومی نے تین روزہ دورہ کے دوران تحصیل راولپنڈی کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

مزیدخبریں