خانیوال،میاں چنوں (نامہ نگار، خبرنگار)ضلعی انتظامیہ خانیوال کی جانب سے کرسمس کے موقع پر شانتی نگر اور چک 133/16 ایل میاں چنوں میں مسیحی بہن بھائیوں کے لئے سستے کرسمس بازار قائم کئے گئے ہیں جہاں پر اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔مسیحی برادری کے خدمات کو کسی طور پر بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس لئے کرسمس کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں دریں ثناء اسسٹنٹ کمشنر خانیوال محمد اکمل نے شانتی نگر میں میں لگائے گئے کرسمس بازار کا معائنہ کیا۔
شانتی نگر اور چک 133 ‘ 16 ایل میانچنوں میں سستے کرسمس بازار قائم
Dec 25, 2022