کوٹ ادو( خبر نگار)محکمہ انہار تونسہ بیراج کے سالانہ مرمت کے 5 کام کے گزشتہ روز ٹینڈرتھے جن کی مالیت 2 کروڑ تھی،ٹھیکیداروں نے ایکسئین کے ناروا سلوک سابقہ کاموں کی ادائیگی نہ کرنے,اور ناجائز کٹوتی کی وجہ سے احتجاجا بائیکاٹ کردیا اور کوئی ٹینڈر وصول نہ ہوا،اس موقع پر موجودکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر سید مظفر شاہ اور جنرل سیکرٹری شہزاد خان رند نے کہا کہ موجودہ ایکسئین امیر تیمور کے خلاف ٹھیکیداروں کی طرف سے نارواسلوک,ادائیگی نہ کرنے نا جائز کٹوتی اور جھوٹی ایف آئی آرکروانے کی شکایات موصول ہوئی تھی جسکا چیف انجئینرزاورسیکرٹری ایریگیشن کو بھی آگاہ کیاتھا لیکن کوئی ایکشن نہیںلیا گیااس وجہ سے کوٹ ادوکنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے ٹھکیداروں نے تونسہ بیراج کے سالانہ مرمت کے کاموں میں حصہ نہ لے کر بائیکاٹ کیا انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے ایکسئین کو تبدیل کرکیا جائے تاکہ مرمت کے یہ کام مکمل کیے جا سکیں۔