سال نو کی پہلی انسداد پولیومہم 16 جنوری سے شروع ہو گی: بابر رحمن

Dec 25, 2022

لودھراں ( خبر نگار‘ نمائندہ نوائے وقت ) ڈپٹی کمشنر بابر رحمٰن وڑائچ نے  کہا ہے کہ سال نو کی پہلی 5 روزہ انسداد پولیو کی قومی مہم کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا جو 20 جنوری تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 60 ہزار 656 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع  میں 275 ایریا انچارج، 1444 موبائل ٹیمیں، 68 فکسڈ ٹیمیں اور 25 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ بابر رحمٰن وڑائچ نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے پہلے تین دن کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے جبکہ بعدازاں دو دن پولیو ویکسین نہ پینے والے بچوں کو ازسرنو تلاش کر کے پولیو ویکسین کی خوراک پلائی جائے گی۔

مزیدخبریں