اردو یونیورسٹی میںپی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس دیگر پروگرام شروع کرنے کا اعلان

Dec 25, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق انچارج نے اساتذہ ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الدین کی منظوری سے اسلام آباد کیمپس میں پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس، سوفٹ ویئر انجینئرنگ، ایم ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرامز فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کردیئے  گئے ہیں یہ تمام پروگرامز آئندہ سمسٹر بہار 2023سے شروع کئے جائیں گے اس وقت اسلام آباد کیمپس کو بجٹ خسارہ کا سامنا ہے جس کو پورا کرنے اور اضافی رقم کی فراہمی کے لیئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے اور امید ظاہر کی کہ بہت جلد مالی خسارے پر قابو پالیا جائے گا اسلام آباد کیمپس اس وقت صرف اسی کنال رقبہ پر محیط ہے جو کہ بہت ہی کم ہے انہوں نے کہا کہ مزید سو ایکڑ اراضی کے حصول کیلئے وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی جائے گی،سٹوڈنٹس فیسیلیٹشن سنٹر آئندہ ہفتے سے کام شروع کردے گا۔اور طلبا کی تمام درخواستیں ون ونڈو پر وصول  کی جائیں گی اور فوری طور پر طلبا کے مسائل حل کیے جائیں گے ۔

مزیدخبریں