راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈاکٹر سعاد البدوی خواتین کی اصلاح، تربیت اور حقوق کے لئے سرگرم عمل رہنما تھیں جنھیں ام افریقہ کا خطاب بھی ملا،مسلم امہ کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے والی باصلاحیت لیڈر، ہمت و استقامت کا عظیم استعارہ تھیں - جنہوں نے مسلم خواتین کی بڑی تنظیم انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین کی بنیاد رکھی ،اللہ رب العزت ڈاکٹر سعاد البدوی کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ڈائریکٹر امور خارجہ و انٹرنیشل مسلم ویمن یونین کی صدر ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی سابق سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین عائشہ منور،ڈاکٹر کوثر فردوس اور ڈاکٹر رخسانہ جبین و دیگر خواتین رہنماؤں نے سوڈان کی خاتون رہنما پروفیسر ڈاکٹرسعاد البدوی کے انتقال پر تعزیتی بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ پروفیسر سعادالفتاح البدوی ایک متحرک مجاہدہ اور پوری امتِ مسلمہ کی خواتین تحریکوں کا قیمتی سرمایہ تھیں، ان کا خلا تادیر پُر نہیں کیا جا سکے گا۔