اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹیلی کام کے شعبے نے بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم (بی وی ایس) کے نئے نظام یعنی ملٹی فنگر بائیومیٹرک ویری فیکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ذریعے سمز کے اجرا کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بات پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں نادرا اور موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کے مابین نئے بی وی ایس نظام پر منتقلی کے معاہدے پر دستخط کی ایک تقریب میں کہی گئی۔ نادرا اور سی ایم اوز کے ذریعے نئے نظام کے تقاضوں کے پیش نظر سیل چینلز پر دستیاب بی وی ایس ڈیوائسز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔