سلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت سے جاری فیصلہ میں کہاگیاہے کہ شہبازگِل 6 جنوری کو فردجرم کے لیے عدالت کے سامنے حاضر ہوں،شہبازگِل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، وکیلِ ملزم کے مطابق شہبازگِل دمے کے مریض ہیں اور سفر نہیں کرسکتے، عدالت نے شہبازگِل کو 12 نومبر کو چالان کے نقول فراہم کرد یئے گئے تھے،ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، شہبا زگِل پر فردجرم عائد نہیں ہوپائی،شہبازگِل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جو غیرواضح ہے،میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایاگیاکہ شہبازگِل کو کتنے دنوں کے آرام کا مشورہ دیاگیا،بظاہر معلوم ہورہاکہ ملزم شہبازگِل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہ رہے،شہبازگِل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا2لاکھ مچلکوں کے عوض شہبازگِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔