لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں رواں سیزن کے دوران اب تک فلو سے کم از کم 1کروڑ 80لاکھ افراد بیمار ہوئے، 1لاکھ 90ہزار ہسپتالوں میں داخل اور 12ہزار ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکی مراکز برائے کنٹرول امراض و روک تھام(سی ڈی سی)کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، موسمی انفلوئنزا کی شدت زیادہ ہے لیکن زیادہ تر علاقوں میں اس میں کمی ہو رہی ہے۔سی ڈی سی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 17 دسمبر کو ختم ہونے والے تازہ ترین ہفتے میں فلو کی وجہ سے 20ہزار700 سے زیادہ افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔اس ہفتے انفلوئنزا کا شکار 17بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں جس سے اس سیزن میں اب تک 47 بچے فلو سے ہلاک ہوچکے ہیں۔سی ڈی سی نے عوام پر زور دیا کہ وہ انفیکشن اور اس کے سنگین نتائج سے بچنے کے لیے ہر سال فلو کی ویکسین لگوائیں۔
امریکہ میں رواں موسم میں فلو سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہزار سے تجاوز کرگئی:سی ڈی سی
Dec 25, 2022