فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل مسترد ، پرامن مزاحمت کرینگے ، فلسطینی صدر

Dec 25, 2022


رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی طرز عمل کو مسترد کرتے ہیں اور پرامن عوامی مزاحمت سے اس کا مقابلہ کیا جائیگا۔فلسطین سرکاری خبر رساں ایجنسی کی ذریعے شائع کردہ کرسمس کے پیغام میں محمود عباس نے عالمی برادری سے اپنی خاموشی توڑنے اور نوآبادیاتی آباد کاری میں توسیع اور جاری الحاق، قومیت پسند نسل پرست حکومت کا استحکام، بیت المقدس شہر کی شناخت اور کردار کو تبدیل کرنے کی کوششوں سمیت اسرائیلی جرائم کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔محمود عباس نے کہا کہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کا حصول خطے کے تمام لوگوں کیلئے سلامتی، استحکام، خوشحالی اور اچھی ہمسائیگی سے لطف اندوز ہونے کا واحد راستہ ہے، جن کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے بھی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اسرائیلی قبضے کے خاتمہ اور پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ اپنی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

مزیدخبریں