ملک کے بیشترعلاقوں میں  موسم سرد ،خشک رہے گا

Dec 25, 2022


اسلام آباد(خبرنگار)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنیکا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد/جزوی ابر آلود رہے گاپنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنیکا سلسلہ جاری رہے گا۔خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے اضلاع میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا/دھند پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہا۔ پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے ہفتہ کوکم سیکم درجہ حرارت: لہہ منفی14 ، اسکردو منفی 11، زیارت منفی 10،قلات منفی 09، کالام منفی 08،استور، گوپس منفی 07،گلگت، کوئٹہ منفی 06 ،ہنزہ منفی05، چترال اوردیر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں