کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پاسپورٹس پرملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ امیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں افغان شہری پاکستان میں رہائش کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔دوران چیکنگ ملزمان کے مو بائل فونز سے افغان اسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔
افغان شہری گرفتار
پاکستانی پاسپورٹس پر سعودیہ جانےوالے 3افغان شہری گرفتار
Dec 25, 2022