پنجاب اسمبلی میں رائے حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد معاویہ اعظم کے اعزاز میںعشائیہ
بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لئے یورپی یونین کمیشن کے سامنے آواز بلند کی ہے ، محمد معاویہ اعظم
مکتوب فرانس
صاحبزادہ عتیق الر حمن فرانس
پنجاب اسمبلی میں رائے حق پارٹی کے پارلیمانی لیڈر محمد معاویہ اعظم کے اعزاز میں پیرس میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ تقریب کا اہتمام معروف شخصیت چوہدری رخسار راجو نے کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ محمد معاویہ اعظم ایم پی اے پنجاب اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے لئے یورپی یونین کے کمیشن کے سامنے آواز اٹھائی ہے اور سلسلہ جاری رکھیں گے ، بھارتی مظالم کی تفصیلات پر مشتمل ایک یادداشت بھی یورپی یونین کے کمیشن کو پیش کی جائے گی۔
بھارت گزشتہ پچھتر سالوں سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کئے ہوئے ہے ، لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں ، لاکھوں نامعلوم زندانوں میں عشروں سے بند ہیں ، کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل
بن چکا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی عصمت دری روزانہ کا معمول ہے۔ ، بھارتی فوجی انسانیت کے مقام سے نیچے گر کے ہیں۔ ان کی پوری کوشش ہے کہ ریاستی طاقت کے اندھا دھند استعمال سے
کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل دیا جائے۔ لیکن حْریت پسند کشمیری جیسے پچھتر سال پہلے اپنی آزادی کے کئے کھڑے تھے آج بھی اسی جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب تک ان کو آزادی نہیں ملتی ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہم بھی ہر پلیٹ فارم پر ان کے شانہ بشانہ ان کی آزادی کی جنگ میں شریک ہیں۔محمد اعظم معاویہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی دلیر افواج اور خوددار عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ، ہمارے ادارے اور پاک افواج امن کے لئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتے ہیں۔ اور پاک افواج نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیکر ملک میں دہشت گردی کے عفریت کو ختم ہے۔ محمد معاویہ اعظم پارلیمانی لیڈر رائے حق پارٹی نے مزید کہا کہ دیار غیر میں پرسکون زندگی گزارنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان کے موجودہ سیاسی و معاشی حالات پر کْڑھتے دیکھا ہے۔ ہماری کوشش ، جدوجہد اور دْعا ہے کہ اللہ کرے کہ ہمارا مْلک مستحکم ہو ، خیر ہو عافیت اور کوئی ایسی صورتحال بنے کہ سب لیڈر اپنی انا اور ضد کو چھوڑ کر پاکستان کے لئے بہتر فیصلے کریں۔ تقریب کے شرکائ صاحبزادہ عتیق ، کشمیری راہنما نعیم چوہدری ،تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسر قدیر ، مولانا اعظم طارق شہید کے قریبی ساتھی طاہر چوہدری ، کشمیری راہنما چوہدری ذوالفقار نگیال نے معزز مہمان سے کشمیر اور پاکستان کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ محمد معاویہ اعظم نے شرکائ کے سوالات کے تفصیل سے جوابات دئے اور اپنی پارٹی کا مؤقف بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری ہیں لیکن ایک مسلم ملک میں کرپشن اور ناانصافی عروج پر ہے جبکہ غیر مسلم ممالک میں آپ کو انصاف ہوتا دکھائی دیتا ہے ، امیر و غریب ، صاحب اقتدار و کمزور سب کے لئے انصاف کے تقاضے ایک ہیں ، لیکن بدقسمتی ہے کہ ہاکستان میں قانون و انصاف صاحبان اقتدار و اختیار کے گھر کی لونڈی ہے۔ اور کرپشن ہمارا قوی مرض بن چکا ہے ، کرپشن کینسر کی طرح ہمارے معاشرے کے ہر طبقے میں پھیل چکی ہے۔ افسوس کہ اب پاکستان میں کرپشن کو بْرا نہیں سمجھا جاتا۔ جس کا جتنا بس چل رہا ہے وہ ملک و قوم کو اتنا لْوٹ رہا ہے۔ محمد معاویہ اعظم نے مزید کہا کہ جب تک عوام الیکشن میں اپنے جیسوں کو منتخب نہیں کرے گی ، اس وقت تک ملک و معاشرے میں مثبت تبدیلی ناممکن ہے ، راہ حق پارٹی کی پوری کوشش ہے کہ عوام کے سامنے وہ امیدوار لائے ، جو عوام میں سے ہوں اور عام عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں تاکہ اسمبلی و پارلیمنٹ میں جاکر وہ عوام کے حقیقی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کرائیں۔ فرانس کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور تقریب کے میزبان چوہدری رْخسار احمد راجو نے تمام معزز مہمانوں کی آمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان میں امن و بھائی چارے اور ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔