فرانس کے فٹبالرز کی بیگمات کے لگژری ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا قیام
افتتاحی تقریب میں فلاحی کاموں ، کاروبار ، اور اسپورٹس میں نمایاں کارکردگی پر خواتین کو خصوصی ایوارڈ دیئے گئے
صاحبزادہ عتیق الر حمن
مکتوب فرانس
ڈبلیو یونائیٹ کی بانی اور سی ای او سارہ دوسوی نے پروفیشنل فٹبالرز کی خوبصورت و بااثر بیگمات کے لیے ایک ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ رنگ و جمال سے بھرپور تقریب پیرس کی تاریخی یادگار ‘‘ آرک دی ٹرومف ‘‘ کے پہلو میں واقع مشہور گیلری بوربن میں منعقد ہوئی ، فرانس کے دو سو پروفیشنل فٹبالرز کی بیگمات نے WUnite کے پلیٹ فارم سے اس تقریب میں شرکت کی۔ خوبصورت اور سحر انگیز بوربن گیلری میں موسیقی کی تان پر خوبصورت ، زرق برق اور بیش قیمت پوشاکوں میں ملبوس خواتین کی موجودگی نے حسن و جمال کے رنگ بکھیر دئے۔ تقریب میں اسپورٹس کے ایلیٹ اور اْنکے خاندانوں کے لئے ڈبلیو یونائٹ کی ڈیجیٹیل ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ پروفیشنل کھلاڑیوں کی بیگمات میں سے بیشتر اپنا بزنس ، اسپورٹس کلب ، فلاحی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارے چلارہی ہیں۔ خواتین نے اِس تقریب میں اپنی زندگی اور کاروبارکے تجربات بھی بیان کئے۔ تقریب میں بزنس ، اسپورٹس ، انسانی حقوق کے تحفظ اور غریب ممالک میں فلاحی سرگرمیوں میں ممبر خواتین کی نمایاں کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے نمایاں خواتین کو خصوصی ایوارڈ بھی دئے گئے۔ تقریب کی میزبان سارہ دوسوی نے کہا کہ چونکہ پروفیشنل کھلاڑیوں کی بیگمات کو اکثر ملک سے باہر زندگی گزارنی ہوتی ہے، وہ نئے ماحول میں اِس ایپلیکیشن سے مدد لے سکتی ہیں۔اِس ایپلیکیشن کے ذریعہ دْنیا کے کسی بھی حصہ سے پوری فیملی کے لئے با آسانی سروسز کا حصول ممکن ہے۔ مثلا بچوں کے لئے اسکول، ہئیرڈریسر، ریسٹورنٹ اور اسپورٹس کلب وغیرہ کی معلومات اور اس کے ساتھ ساتھ ممبران ایک دوسرے کے تجربات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ علامتی تاریخ جس میں امن اور اتحاد کا پیغام ہے جیسا کہ Wunite ایپلی کیشن کے نام سے ظاہر ہے
ڈبلیو یونائیٹ ایپلی کیشن، پہلا لگڑری مارکیٹنگ نیٹ ورک ہے ، ابتدائی طور پر اس پائلٹ پراجیکٹ کا اطلاق اعلیٰ سطح کے کھیل کے میدان میں کیا گیا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں پیشہ ور کھلاڑیوں کی تمام خواتین کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو انہیں اپنی روزمرہ کی زندگیوں میں پیش آنے والے مخصوص مسائل سے متعلق ہے۔ابتدائی طور پر یہ فٹ بالرز کی دو سو بیویوں سے کی رسائی میں ہے جو اپنے طرز زندگی، اپنے تجربات، محرکات اور اپنی کاروباری صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔ یہ سب سے بڑھ کر ان خواتین کے انسانیت پسند اور فلاحی نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے جو نہ صرف پروفیشنل کھلاڑیوں کی بیگمات ہیں بلکہ حقیقی کاروباری خواتین بھی ہیں ۔سارہ دوسوی ایک ٹیلنٹڈ خاتون لیڈر ہیں جنہوں نے خواتین کی آسانی کے لئے یہ پلیٹ فارم مہیا کیا۔ ڈبلیو یونائیٹ گروپ ممبران کے خیراتی کاموں کی حمایت کرتا ہے اور انہیں مزید مدد فراہم کرتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا اس پلیٹ فارم کی اہم اقدار میں سے ایک ہے، تاکہ خواتین کی کاروباری صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ کل کے لیے پرعزم ڈبلیو یونائیٹ خاص طور پر اپنی حکمت عملی کے مرکز میں پائیدار ترقی کو مربوط کرنے کا خواہاں ہے۔یہ خوبصورت اور منفرد تقریب پیرس کی اشرافیہ میں تادیر یاد رکھی جائے گی۔