جاپان: شدید برفباری، 14افراد جان کی بازی ہار گئے

ٹوکیو: جاپان کے شمالی اور مغربی علاقے ان دنوں شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جبکہ اس دوران مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

جاپانی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برفباری سے ہونے والے حادثات میں 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

 خراب موسم کے باعث علاقے میں بجلی نہیں ہے، دو ہزار صارفین گذشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں، نیگاتا ریجن کے دیہی علاقوں میں 20 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک برف باری ہوچکی ہے۔شدید برف باری کے باعث حکام نے لوگوں کو پیر تک احتیاط برتنے اور گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، واضح رہے کہ جاپان کے شمالی اور مغربی ساحلی علاقوں میں 17 دسمبر سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن