راولپنڈی (نیٹ نیوز) چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی چار قومی نشستوں پر امیدوار بن گئے۔ چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ چاروں بہن بھائی چودھری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔ اصغر مبارک ایڈووکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مدمقابل ہونگے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔ عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چودھری نثار کا مقابلہ کریں گی۔