گجرات (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے فیملی کی خواتین کے حوالے سے مونس الہیٰ کی ٹویٹ پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کر لیا ہے اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کر لو اس واقعے کے بارے میں مجھے تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹویٹ مجھے بھیجی آپ خود خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولیں اپنی ٹویٹ پر انکا مزید کہنا تھا کہ عوام حقیقت جانتی ہے مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں ماؤں بہنوں کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتابرائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے چلو شکر ہے آپ نے یہ تو تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے لہذا وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو چوہدری سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے آپ خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی سیاست کرو ذاتی عناد اور بے بنیاد الزامات مت لگاؤ دعا ہے اللہ آپ کو صبر دے اور چودھری پرویز الہی صاحب کی مشکلات میں کمی آئے۔