انتخابات شفاف نہ ہوئے تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا: خورشید شاہ 

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا کہ غیر شفاف الیکشن کے نتیجے میں ریاست پاکستان کو نقصان پہنچے گا اور ہر ادارے کو بھی نقصان ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیانات میں مزاحمت کا عنصر نہ ہونے سے تکلیف ہو رہی ہے۔ پنجاب اپنے ہاتھ سے گنوایا ہے، پندرہ سال مسلم لیگ ن کے ساتھ بھائی بن کر چلے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت سب کو ساتھ لے کر چلے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میڈیا بتائے کیا ووٹ کو عزت مل رہی ہے؟ وہ کرو جو کہتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا، جمہوریت کو بچانے کے لئے ہم نے جانیں گنوائی ہیں۔ ریلیف تب ملے گا جب وہ باہر آئے گا، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...