فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء کی گاڑی شخوپورہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی۔ لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ گاڑیاں گنوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں۔ حادثہ میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ تاہم رانا ثناء اور ان کی فیملی کے دیگر افراد محفوظ رہے، انہیں معمولی چوٹیں آئیں، موقع پر طبی امداد فراہم کر دی گئی۔