اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 3 کشمیری شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ضلع پونچھ میں 3 کشمیری شہریوں کے وحشیانہ حراستی قتل کی مذمت کرتا ہے۔ تینوں کشمیریوں کو بھارتی قابض فوج کے ایک کیمپ میں تشدد کر کے ہلاک کیا گیا۔ تینوں افراد کو برہنہ کر کے مرچ پاؤڈر چھڑکنے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بے لگام ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کرتا ہے۔ ان حراستی ہلاکتوں کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہئے۔ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضہ تمام بڑے مسائل کی جڑ ہے۔ کشمیری عوام کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔